رحیم یارخان:چولستانی علاقےمیں ائیراکرافٹ حادثےکی ابتدائی انوسٹیگیشن رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ ائیرکرافٹ فنی خرابی کےباعث نہیں گرا۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق زمین سےکم فاصلے پر سپرے کرتےہوئےتیزہوامیں ائیرکرافٹ ان بیلنس ہونےسےصحرائی ٹیلے سے جاٹکرایا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزادنےکمشنربہاولپورکوحادثےکی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ لولیول فلائنگ سےاپنابیلنس برقرارنہ رکھنےسےائیرکرافٹ حادثےکاشکارہوا،حادثےمیں پلانٹ پروٹیکشن پائلٹ محمدشعیب ملک اورانجینئرفوادخالدبٹ حال بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونےوالےپائلٹ اورانجینئرکاتعلق لاہورسےتھا،ائیرکرافٹ ٹڈی کےجھنڈپرچک 215میں فضائی سپرےکررہاتھا۔
کہا گیاہے کہ حاادثےکی اطلاع ملتےہی ضلعی انتظامیہ آفسران وریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ جاں بحق پائلٹ اورانجینئرکی ڈیڈباڈیزریسکیوٹیموں نےشیخ زیدہسپتال منتقل کردیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ