نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یوپی میں 62 افرادگرفتار ، 3 ہزار کو نوٹس، ڈی جی پی او پی سنگھ

میرٹھ سے گرفتار تین افراد کو پوسٹرز تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا

اتر پردیش ،

جمعرات کو اترپردیش پولیس کے ڈی جی، او پی سنگھ کے مطابق ، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف طے شدہ مظاہروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، انتظامیہ نے ریاست بھر سے 62 افراد کو حراست میں لیا ہے ،

اور تقریبا تین ہزار دیگر لوگوں کومظاہروں اور ریلیوں میں حصہ نہ لینے کی تنبیہہ کی ہے۔
او پی سنگھ نے بتایاکہ ہم نے ریاست بھر سے 62 افراد کو گرفتار کیا ہے ، جن میں میرٹھ ، علی گڑھ ، ما ، وارانسی ، پریاگراج اور علی گڑھ جیسے مقامات شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق میرٹھ سے گرفتار تین افراد کو پوسٹرز تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے تقریبا 3000 افراد کو نوٹس بھی ارسال کیے ہیں جس میں انتباہ کیاگیاہے کہ وہ احتجاج ، مظاہرے اور کسی بھی طرح کے تشدد سے باز رہیں۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سنگھ نے مزید کہا کہ ریاست میں ضابطہ اخلاق سی آر پی سیکی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مناسب دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

سنگھ نے مزید کہا کہ ہم نے پولیس ، ریپڈ ایکشن فورس کی اضافی بٹالینزکو بھی تعینات کیا ہے اور پوری ریاست میں گشت کرنے کے لئے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

About The Author