نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پردہ فاش ہو گیا

یورپی یونین میں فیک نیوز تحقیقی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے پورٹ جاری کر دی

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پردہ فاش ہو گیا ، یورپی یونین میں فیک نیوز تحقیقی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے پورٹ جاری کر دی ،، جس کے مطابق بھارت ایک منظم طریقے سے ہر سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم چلاتی رہی ہیں

جھوٹی خبروں، جعلی ویب سائٹس اور کرائے کے سوشل میڈیا صارفین کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا مذموم مشن، یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے نے بھارت کا پردہ فاش کر دیا، پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بھی جھوٹی نکلی، یورپ اور امریکہ میں پاکستان کے خلاف مظاہرے بھی پیسے دے کر کروائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس منظم نیٹ ورک کے تانے بانے بھارت کے کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے ملتے ہیں، اس نیٹ ورکا کا مقصد بھارتی بیانیے کو فروغ دینا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔ تحقیق کے مطابق یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی مائیناریٹی (ای او پی ایم) نامی تنظیم جنیوا

میں بارہا اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے باہر پاکستان مخالف احتجاج کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ان مظاہروں میں پاکستان کی اقلیتوں کی حمایت کے لیے پیغامات درج ہونے کے ساتھ ، آن لائن مہم ، انٹرویوز ، بینرز شامل کیے گئے۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ ’وائس آف پاکستانی مائناریٹی‘ بھی اسینیٹ ورک سے منسلک تنظیم ہے جو سوشل میڈیا اور جنیوا میں کافی فعال نظر آتی ہے۔

نومبر میں ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے انکشاف کیا تھا کہ دنیا کے 65 سے زائد ممالک میں 260 سے زائد ایسی،فیک نیوز ویب سائٹس ہیں جو بھارت کے مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

About The Author