ڈکوٹا:امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹا کے چیمبرلین کے بیرونی علاقے میں ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق طیارہ حادثے کے شکار افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ اس وقت ہوا جب 12 افراد کو لے کر جا نے والا ایک انجن والا ہوائی جہاز پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
طیارہ ریاست ایڈاہو کے ایڈاہو فالز جا رہا تھا۔ خیال رہے، حادثہ سے قبل نیشنل ویدر سروس نے موسم خراب ہونے اور طوفان کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری