نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق

لندن ، 23 نومبر (ساؤتھ ایشین وائر ) لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے 22 نومبر 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیااورجمعہ کی نماز کے موقع پر ،

بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ، اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان ایک سودس دن سے بھارتی مظالم کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے نماز جمعہ کے لئے جمع ہونے والے مختلف مسلم ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کے بارے میں آگاہ کیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ، نفیس زکریا نے کہا ،

ہندوستانی حکام کی طرف سے مواصلات پر پابندی کی وجہ سے کوئی حقیقت پسندانہ اور مکمل رپورٹس سامنے نہیں آسکتیں۔جس کی وجہ سے دنیا کو بڑے پیمانے پر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بروقت آگاہی نہیں ہورہی۔

انہوں نے کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔ 5 اگست 2019 کو محاصرے کے بعد ہی پاکستانی ہائی کمشنر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں

جب سے بھارت نے کشمیر اور اس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنوں سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے یکطرفہ اقدامات کئے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس موقع پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرنے والی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

About The Author