نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں مشروط طور پر انٹرنیٹ بحال ہونے کا امکان

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس فارم کے مطابق صارفین کو تحریری طور انتظامیہ کو یقین دہانی کرانی ہوگی

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے عوام کو درپیش دشواریوں کے پیش نظر انتظامیہ نے کمپنیوں اور دفاتر کو براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے لیے ایک فارم کا اجرا کیا ہے

جس میں کمپنیوں کو شرائط قبول کرنے کے بعد ہی انٹرنیٹ سہولت بحال کی جائے گی، تاہم عوام کی جانب سے ان شرائط پر شدید نکتہ چینی کی جا رہی ہے

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس فارم کے مطابق صارفین کو تحریری طور انتظامیہ کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ ان کے دفاتر سے براڈبینڈ کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔

چھ نکات پر مبنی ان نکات میں سب سے پہلی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ انٹرنیٹ سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مزید شرائط میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی اینکرپٹیڈ فائل (Encrypted file) جس میں تصویر یا ویڈیو ہو،انٹرنیٹ کے ذریعے اپلوڈ نہیں کی جائے گی۔

براڈبینڈ کی سہولت کا استعمال کرنے والے دفاتر میں میک بائنڈنگ (MAC Binding) والے رجسٹرڈ کمپیوٹر ہی استعمال کرنے ہونگے اور صرف ان ہی کمپوٹرزپر انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔پورے نیٹورک میں وائی فائی (WiFi) کا استعمال نہیں کیا جائے گا

۔نیٹورک پر تمام یو ایس بی پورٹس کا استعمال نہ کیا جائے۔کمپنی انٹرنیٹ کے ناجائر استعمال کے لئے خود ذمہ دار ہوگی

۔کمپنی سیکورٹی ایجنسیوں کو کسی بھی وقت اپنے تمام سامان اور نیٹ ورک کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت دے گی۔ دفعہ 370اور دفعہ 35اے کی کی منسوخی کے بعد جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں وہیں مواصلاتی نظام کو بھی پوری طرح معطل کیا گیا،

گر چہ مرحلہ وار لینڈ لائن اور بعد ازاں اڑھائی مہینے تک بند رہنے کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو بحال کیا گیا تاہم پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس سروس اور انٹرنیٹ سروسزابھی بھی معطل ہیں۔

About The Author