لاہور:
پنجاب میں آج سے انسداد پولیو مہم باقاعدہ شروع
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا
وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے
پلائے
چیف سیکرٹری کامران افضل اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے بھی بچوں کو
انسداد پولیو ویکسین پلائی
5 روزہ انسدادپولیو مہم 17دسمبر تک جاری رہے گی -عثمان بزدار
دو روز ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے
کے لئے وقف ہوں گے۔عثمان بزدار
مہم کے دوران مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ70
لاکھ بچوں کوانسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔عثمان بزدار
اس مہم میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد پولیو ورکرز شریک ہوں گے-عثمان بزدار
فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر تربیت دی گئی ہے-عثمان بزدار
پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں۔عثمان بزدار
پولیو ٹیموں کی محنت کے باعث رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا- عثمان بزدار
گزشتہ6 ماہ کے دوران پنجاب سے حاصل ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو
وائرس سے پاک نکلے ہیں -عثمان بزدار
بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے – عثمان بزدار
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ