نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہلاک قرار دیا گیا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا

برازیل میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا۔

ہلاک قرار دیا گیا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا

برازیلا:

برازیل میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال جنوری میں برازیل کے جنگلات میں ایک انجن والا طیارہ سیسنا 210 پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کا ملبہ تو تلاش کر لیا تھا لیکن پائلٹ کو کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔

حادثے کے 36 روز بعد جنگلات میں پائلٹ کا معلوم ہوا تو اسے فوری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا۔

خوش قسمت پائلٹ اینتھونی سینا نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طیارے کی خرابی کا اندازہ ہونے کے بعد طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی اور پیرا شوٹ کی مدد سے ایمازون کے جنگلات میں بحفاظت اتر گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگل میں 36 روز تک ادھر اُدھر بھٹکتا رہا اور بھوک مٹانے کے لیے پودے اور پرندوں کے انڈے کھاتا رہا۔

واضح رہے کہ برازیل میں طیارے کو حادثے کے بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے کئی روز تک آپریشن کیا گیا لیکن کوئی کامیابی نہ ملنے پر پائلٹ کو ہلاک قرار دے دیا گیا تھا۔

جنگل سے لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں نے پائلٹ کو دیکھ کر حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد اُسے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

About The Author