کورونا وائرس نے پوری دنیا میں میدانوں کے ساتھ ساتھ ریسنگ ٹریکس بھی سنسان کر دیے۔
مشہور فارمولا ون ریس کینیڈین گرینڈ پرکس مہلک وبا کے باعث ملتوی کی جا چکی ہے۔
فٹ بال اور کرکٹ کے میدانوں سے لے کر ریسنگ ٹریکس تک تمام میگا ایونٹس مہلک وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
کینیڈین گرینڈ پرکس جو کہ چودہ جون سے شروع ہونی تھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر اسی سیزن میں جلد اس مشہور ریس کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔
کینیڈین گرینڈ پرکس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی نویں فارمولا ون ریس ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار