دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2450 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی،گزشتہ 24 گھٹے کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے،

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے۔

وزارت قومی صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی،گزشتہ 24 گھٹے کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے،

پنجاب میں کورونا وائرس کے 920،سندھ میں 783 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 311،بلوچستان میں 169،گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں 68 اور آزادکشمیر میں 9 مریض رپورٹ ہوئے
کورونا وائرس سے 126 افراد صحت یاب ہوگئے،متاثرہ افراد میں 72 فیصد بیرون ممالک سے آئے۔

اٹھائیس فیصد مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
بیس ہزار 813 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں 414 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولت موجود ہے۔

ملک کےمختلف اسپتالوں میں 6 ہزار 335 بیڈ ہیں،ایک ہزار 122 متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسی طرح 8 ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

About The Author