کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کا12واں روز،شہر کے ہر روڈپرگلیوں میں شدید رش، ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود لوگوں کا ہجوم، لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،
اندرون گلیوں میں دکانیں بھی کھلنا شروع ہوگئی ہیں،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 21 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا
ہوا ہیجس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار،
شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے12ویں روز کوٹ ادو شہر کے ہر روڈپرگلیوں میں شدید رش ہے،
ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود لوگ گھوم پھر رہے ہیں، لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ شہر اکثر علاقوں میں دکانیں بھی کھلنا شروع ہوگئی ہیں،
کوٹ ادو شہر گردونواح سنانواں اور دائرہ دین پناہ میں لاک ڈاؤں کی مکمل خلاف ورزی جاری ہے اور لوگ بے خوف وخطرٹولیوں کی صورت میں سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے پھرتے رہے
جسکی وجہ سے عوام ان کی اس حرکات سے شدید پریشان ہیں کہ کہیں کورونا وائرس نہ پھیل جائے،کوٹ ادو کے شہریوں سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ
سید ندیم عباس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹ ادو
کوٹ ادومیں تبلیغی جماعت کے بڑے مرکز سمیت سرکل میں تبلیغی جماعت کے سرکل بھر میں 293 ا فراد کو8قرنطینہ سنٹروں میں تبدیل کرکے قرنطینہ سنٹروں کوسیل کردیا گیا،
پولیس کاپہرہ،ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد تمام صحت مند قرار،تبلیغی جماعت میں 16غیر ملکی بھی شامل، ضلع مظفر گڑھ،ملتان،
لیہ، ڈیرہ غازی کے شہروں میں تبلیغی جماعت سے منسلک اگر کسی شخص کو گرفتار کیا گیاہو اور اس کی ضمانت کے لیے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو
وہ احباب بلاجھجھک مجھ سے رابطہ کریں، بلامعاوضہ فی سبیل اللہ تبلیغی بھائی کی ضمانت کروائیں گے،
صدر بار کوٹ ادو محمد ارشد صدیقی کا سوشل میڈیا پر پیغام،اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وایرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر جہاں حکومت نے 21 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے
دفعہ 144 کا نفاذکیاہوا ہے اورشہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وہاں دنیا بھر میں دین کا کام کرنے والی تبلیغی جماعت پر حکومت نے کڑی نگرانی
شروع کردی ہے،سرکل بھر میں اپریشن کے دوران موجود 293 تبلیغی افراد کو قائم تبلیغی جماعت کی اقامت گاہوں میں رکھ کرقرنطینہ میں تبدیل کرکے جماعت کے کارکنوں کو آئسولیٹ کرنا شروع کردیا
جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے ان سنٹروں کو سیل کردیا گیاہے،،تبلیغی افراد میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ اور سندھ سے ہے
جبکہ ان میں 16 باشندے افغانستان،کرغستان اور سعودیہ سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں،تبلیغی مرکز کوٹ ادو میں کل 8 جماعتیں آئی ہوئی تھیں
جن کے ممبران کی تعداد 86 تھی جو تمام پاکستانی تھے جبکہ سنانواں میں ایک تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی جس کے ممبران کی تعداد 13تھی ان میں سے 7پاکستانی اور6کرغستانی،
تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ میں 9 تبلیغی جماعتیں آئی ہوئی تھیں جن کے ممبران کی تعداد92 تھی جس میں سے 91 پاکستانی اور ایک افریقی تبلیغی شامل تھا
جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں ایک تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی جس کے ممبران کی تعداد 12 تھی جن میں سے 5 پاکستانی اور 7افغانی شامل ہیں،
تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں 8 تبلیغی جماعتیں آئی ہوئی تھی جنکی ممبران کی تعداد 90 تھی ان میں سے 88 پاکستانی جبکہ 2سعودی باشندے شامل تھے،
تبلیغی جماعت کے افراد جہاں تھے وہیں پر ہی 8قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں کوٹ ادو میں تبلیغی مرکز نورشاہ روڈ،
سنانواں میں جامعہ مسجد مہرے والا موضع پتی چاکر،محمودکوٹ میں قصبہ گجرات کے مدرسہ کنزالعلوم اور جامعہ مسجد محمدیہ عیسن والی محمودکوٹ جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ میں
جامعہ مسجد صدیقیہ میں قرنطینہ سینٹر بنائے گئے ہیں،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں 2قرنطینہ سینٹر جامعہ مدرسہ اشرف العلوم اور چک نمبر 650ٹی ڈی اے میں بنائے گئے ہیں
ان تمام قرنطینہ سنٹروں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جہاں پر ان سینٹرو ں کو سیل کر دیا گیا ہے، ان سینٹروں میں موجود تمام تبلیغی جماعت کے افراد کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا گیا ہے،
دوسری طرف صدر بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو محمد ارشد صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ
حالیہ میڈیا پروپیگنڈے کی وجہ سے ضلع مظفر گڑھ،ملتان، لیہ، ڈیرہ غازی کے شہروں میں تبلیغی جماعت سے منسلک اگر کسی شخص کو گرفتار کیا جاتا ہے
اور اس کی ضمانت کے لیے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے اگر کسی جماعت کو کوء انتظامیہ تنگ کر رہی ہے یا مسجد میں کہیں میڈیا پروپیگنڈہ کی وجہ سے مسجد میں بند کر دیا
ہوتو وہ احباب بلاجھجھک مجھ سے رابطہ کریں جو کہ بلامعاوضہ فی سبیل اللہ تبلیغی بھائی کی ضمانت کروائیں گے،
اگر کسی تبلیغی بھائی کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی کے علم میں ہو کہ فلاں جگہ تبلیغی جماعت سے متعلقہ فرد کو گرفتار کر لیا گیا
تو فی الفور ایف آئی آرکی مصدقہ نقل حاصل کر کے بلا تردد رابطہ کریں وہ انشائاللہ ہر ممکن قانونی مدد کریں گے،
کوٹ ادو
امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی279 وپیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی نے حلقہ بھر میں کورونا وائرس آگاہی مہم کا آغاز کر دیا،
فیس ماسک اور آگاہی لٹریچر بھی تقسیم،اس بارے تفصیل کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279 وپیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی نے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی ہدایات پرحلقہ بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم
کا 7روز سے آغاز کیا ہوا ہے، میر آصف خان دستی روزانہ اپنی ٹیم توقیر ساجد خان، چوہدری صدام حسین،شجرا،عبدالعزیز بھٹی سٹی صدر کوٹ ادو،
نصیر بلوچ تحصیل نائب صدر کوٹ ادو، شیخ وقاص سٹی آفس سیکرٹری، غلام عباس بھٹہ، رہنما پیپلز پارٹی،سید طارق عزیز شاہ تحصیل میڈیا سیل انچارج پیپلز پارٹی کے ہمراہ حلقہ بھر میں
کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے عوام میں شعور بیدار کررہے ہیں اورشہرکی ہر یونین کونسل میں کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دے رہے ہیں،اس موقع پر وہ فیس ماسک اور شہریوں میں احتیاطی تدابیر کے پمفلٹ بھی تقسیم کررہے ہیں،
اس موقع پر میر آصف خان دستی کا کہناتھا کہ وہ اپنی حلقہ کی عوام کو اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کرتے ہیں،
عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک ذمہ دار قوم ہے،
موجودہ حالات میں شہری اپنی ذمہ داری نبھائیں گے، کورونا وائرس ایک بڑاچیلنج ہے، اسے مل کر ہی شکست دیں گے،
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل گھڑی میں ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت کے نمائندے عوام کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں
تو وہ غریبوں مزدوروں طالب علموں اور کسانوں کی پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کی خلاف آگاہی بہت ضروری ہے۔
کوٹ ادو
اوباش نے15سالہ یتیم لڑکی اٹھالی، گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جاکر زیادتی،حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،
ہسپتال سے دوائی لے کر جانے والے شہری سے گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لیا،
مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، عادی چوروں نے گھر کے باہر کھڑی محنت کش کی موٹر سائیکل چوری کرلی،
پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گرمانی غربی میں رحیم بخش موہانہ مرحوم کی 15 سالہ یتیم بیٹی آسیہ بی بی
اپنے گھروالوں کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ رات کے وقت ا عجاز حسین موہانہ دیوار پھلانگ کر ان کے گھر داخل ہوگیا
اور گن پوائنٹ پر یتیم آسیہ بی بی کو جگا کر اسے باہر کھیتوں میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،
حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا، دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر 14 کوٹ ا دو کا رہائشی سلیمان مشوری گزشتہ روز رات کے وقت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے اپنی دوائی لے کر گھر جا رہا تھا کہ
جمشید پیٹرول پمپ کے قریب گلی میں 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور ا س سے موٹر سائیکل نمبری5272جی سی125چھین کرفرارہوگئے،
مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی پتل کا رہائشی اختر پتل گزشتہ روز اپنے بھائی ظفر اقبال پتل کے گھر گیا
اور اپنی موٹر سائیکل سی ڈی ماڈل 2020 مالیتی 70ہزار گھر کے باہر کھڑی کردی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی
جسے عبدالستار عرف طارق کٹ اور اسماعیل کٹ ایک نامعلوم کے ہمراہ چوری اٹھا کر لے گئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،
کوٹ ادو
کبوتر بازی پر تو ں تکرار،کبوتر باز نے ساتھیوں سے ملکر رشتہ دار محنت کش پر چھریاں چلا دیں،
ناف کے نیچے چھری لگنے سے آنتیں باہر آگئی، تشویشناک حالت کے باعث نوجوان ہسپتال داخل،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 515 ٹی ڈی ایکے رہائشی نعیم لشاری کی اپنے رشتہ دارکبوتر باز عابد لشاری سے کبوتروں کے معاملے پر تو تکرار ہوئی،
جس کا عابد لشاری نے برا منایا،گزشتہ روز نعیم لشاری اپنے کھیتوں میں گھاس کاٹ رہا تھا کہ اسی اثنا میں عابد لشاری اپنے دیگر ساتھیوں خالد لشاری،
صادق لشاری،شہزاد لشاری ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح چھریاں وہاں پر آگئے اور اس پر چھریاں چلا دیں، چھری ناف کے نیچے لگنے سے اس کی آنتیں باہر آگئی،
نعیم لشاری کو تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ داخل کرا دیا گیا،
پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ نعیم لشاری کے والد ممتاز احمد لشاری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،
کوٹ ادو
یوٹیلیٹی سٹورز مزدور بے روزگار غریب طبقہ کو ریلیف دینے میں ناکام
تحصیل کے بڑے شہروں میں ایک دو یوٹیلیٹی سٹورز تحصیل کی111 یونین کونسلز کے لاکھوں لوگوں کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے .
مہنگائی کے طوفان نے غریب پسماندہ زیادہ افراد والے خاندانوں کا جینا محال کر دیا ہے انسانی حقوق تنظیم کے رہنما خادم حسین کهر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
یوٹیلیٹی سٹورز سندھ کے ساتھ رہنے والے ہزاروں آدی واسیوں کی پہنچ سے دور ہیں دیہات اور بیٹ والے علاقوں میں تو سبسڈی دور عام ریٹ سے بھی زیادہ قیمت پر آٹا گهی چینی دالیں خریدنی پڑتی ہیں
اگر اتفاق سے شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گئے تو کبھی کہتے ہیں آٹا نہیں ہے صبح آئے گا چینی لینی 2 کلو تو یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 کلو گرام کا پیکٹ لیں وغیرہ وغیرہ ہفتے بعد شہر جانے والا مزدور
غریب کو جب آٹا چینی نہیں ملتی تو پهر وہ یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ نہیں کرتا موجود صورت حال تو زیادہ خطرناک حد تک جا پہنچی ہے ملک بهر میں کورونا وائرس کے متعلق لاک ڈاؤن ہے
غریب اوردیہاڑی دار طبقہ کورونا وائرس سے زیادہ بھوک اشیاء خورد نوش کی کمی وساٸل اور اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے
کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن وجہ سے بیوہ عورتیں ضعیف افراد اور زیادہ بچوں والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں
لاک ڈاؤن کے حوالے سے رہی سہی کسر بڑے دکانداروں زخیرہ اندازوں منافع خور مافیا نے پوری کی ہوئی ہے دور دراز کے علاقوں میں آٹے کا 20 کلو تهیلا 9 سو سے 1 ہزار روپے تک بیچ رہے ہیں
آٹے کی زخیرہ اندوزوں ملز مالکان اور دوکانداروں نے حکومت اور انتظامیہ کی اشیاء خورد و نوش کی بلا تعطل فراہمی کو ناکام بنایا ہوا ہے
ایک دو بار انتظامیہ کی طرف سے جرمانے ہونے پر بھی منافع خور باز نہیں آرہے ہیں
وفاقی حکومت کی طرف سے اربوں روپے یوٹیلیٹی پر سبسڈی کا فائدہ 25فیصد سے بهی کم غریب عوام کو شائید مل رہا ہو اس پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے
کئی بار پالیسیاں تبدیل کرنا پڑیں پهر اس کو ختم کردیا گیا پهر احساس پروگرام متعارف کرایا گیا اس پر ابهی مکمل عمل درآمد نہیں ہوا تو پهر وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام جاری کیا ہوا ہے
کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کیلیے گهر گهر راشن پہنچانے کیلیے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا گیا
یہ سب غریب مزدور متوسط طبقے کو بھوک میں مبتلا کردیا گیا ہے اگر عام انتخابات میں پورے ملک میں ایک ہی دن ووٹ ڈلوائے اور نتیجے جاری کیے جا سکتے ہیں
تو غریب عوام کے بھوک میں مبتلا بچوں کیلیے ایک دن میں اشیاء خورد نوش یا انکم سپورٹ کیوں نہیں پہنچ سکتی .
عوامی فلاحی و انسانی حقوق کی تنظیموں کا ارباب اختیار اور نو منتخب نمائندوں اور حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ
جلد از جلد ہر مستحق مزدور غریب اور عام آدمی تک راشن ریلیف اور مالی امداد پہنچائی جائے
اگر مزید دیر کی گئی تو کورونا لاک ڈاؤن کی وباء سے پہلے غریب کے بچے بھوک وافلاس کا شکار نہ ہو جائیں
خادم حسین کهر انسانی حقوق تنظیم سندهو بچاؤ ترلا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب