دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کی سیاست آئی ایس آئی سربراہ کی برکتوں کا نتیجہ ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست ہمیشہ ‘ آئی ایس آئی کے سربراہ یا کسی اور کی برکتوں پر مبنی رہی ہے’

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست آئی ایس آئی سربراہ کی برکتوں کا نتیجہ ہے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس دوراں اپنے خطاب میں مہنگائی اور معاشی بحران پر حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کرکے اپنے چھوٹے پن کا ثبوت دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست ہمیشہ ‘ آئی ایس آئی کے سربراہ یا کسی اور کی برکتوں پر مبنی رہی ہے’
ان ریمارکس کو اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کی کارروائی سے حذف کردیا۔
مہنگائی اور عوام کی معاشی پریشانیوں پر بات کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جو لوگ افراط زر کی حمایت کرتے ہیں وہ عوامی نمائندے نہیں ہوسکتے ، وہ ’سلیکٹڈ’ ہیں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں، جبکہ حکومت کی فنانس ٹیم کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کی اس تقریر کے دوران اپنی نشریات معطل کردیں

اذان کے وقفے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریر کا دوبارہ آغاز کیا، پی ٹی وی نے فوراً سنسر کردیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

About The Author