الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کی 26نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اس ضمن میں گزشتہ روز درخواست بھی جمع کرائی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحقیقات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ ازخود کیاہے
الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کریگی
سکروٹنی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیصلہ کیا،
اپوزیشن جماعتوں کی درخواست سے قبل سکروٹنی کمیٹی نے فیصلہ کیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اورممبران کو بھجوا دی گئی
الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی 26نومبر کو سیکروٹنی کمیٹی کے سامنے طلب کر رکھا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ