اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے قائم کی گئی وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کو آج (بدھ) کی صبح 10 بجے تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور اس کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے ہونا تھا تاہم کمیٹی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صبح 10 بجے کمیٹی کی ملاقات کے وقت کوئی وزیر پہنچا اور ہی نہ سیکریٹری، جب کہ اجلاس کے لیے آنے والے سیکریٹری صحت پنجاب مومن آغا اور سربراہ میڈیکل بورڈ محمود ایاز واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مومن آغا اور ڈاکٹر محمود ایاز کو بتایا گیا کہ آج اجلاس نہیں ہے۔
دوسری طرف ذرائع کا کہناہے کہ شریف خاندان بھی ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر ڈٹ گیاہے۔ شریف خاندان نے کابینہ ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔
شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ ذیلی کمیٹی میں شریک نہیں ہونگے۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہناہے کہ شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے۔ کمیٹی میں پیش ہوکر ایک ہی موقف بار بار دھرانے کا فائدہ نہیں ہے۔ کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے سے پیش موقف پر کر لے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ