دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Senator Usman Khan Kakar Exclusive Interview for Daily Swail

Senator Usman Khan Kakar Exclusive Interview for Dailyswail.com

سینٹر عثمان خان کاکڑ کا سرائیکیوں سمیت پاکستان میں بسنے والی تمام محکوم اقوام کے نام پیغام

ڈیلی سویل کو میں یہ پیغام دینا چاہوں گا محکوم عوام اور سرائیکوں کا مقدمہ پیش کریں
سینٹر عثمان خان کاکڑ کا ڈیلی سویل کے لئے خصوصی پیغام

سینٹر عثمان خان کاکڑ نے ڈیلی سویل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرائیکی تعلیم یافتہ جرنلسٹ
سرائیکی وطن پرست لوگوں نے مل کر اپنی آواز پہنچانے کے لئے آن لائن ہی سہی میڈیا شروع کیا ہے۔ آپ سب کو معلوم
ہے کہ میڈیا پر خاص لوگ مسلط ہیں۔میں ڈیلی سویل کے تمام دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ بھی گذارش کرتا
ہوں کہ حقیقی معنوں میں خطہ سرائیکستان میں بسنے والے سرائیکیوں سمیت پاکستان میں بسنے والی دیگر محکوم
قوموں کے جو عوامی مسائل ہیں ان کو اجاگر کریں۔ ڈیموکریٹک/جمہوری لوگوں کی خبریں لوگوں تک پہنچائیں۔ ڈیلی سویل کو میں یہ پیغام دینا چاہوں گا محکوم عوام اور سرائیکوں کا مقدمہ پیش کریں۔ حکمران جو غلطیاں کرتے ہیں ان کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ یا پھر جو غیر جمہوری طریقہ کار اپناتے ہیں اسے نمایاں کریں۔پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے کام کریں اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے ڈیلی سویل کو پیش پیش ہونا چاہیے

About The Author