نیویارک: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ سویت یونین کے خلاف لڑنے والوں کو مجاہدین کہا،انہی مجاہدین کو امریکی اوریورپی ملکوں نے فنڈنگ کی ،یہی مجاہدین امریکہ کے خلاف لڑے تو دہشت گرد ٹھہرے۔
وزیراعظم عمران خان نےیہ بات امریکی شہر نیویارک میں اہم پریس کانفرنس میں کی ہے ۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلام کررہا ہے۔ کشمیریوں کویہ ظلم صرف اس لیےجھیلنا پڑرہا ہےکیونکہ وہ مسلمان ہیں،ہندو کشمیریوں کےساتھ یہ ظلم نہیں ہورہا ۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیاانسانیت پرتجارت کوترجیح دےرہی ہے،80لاکھ افرادسےجانوروں جیسےسلوک پردنیاکیسےخاموش رہ سکتی ہے؟
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگریہودیوں،یورپیوں کوکشمیریوں کی طرح محصوررکھاجاتاتودنیامیں شورمچ جاتا،کشمیرپرعالمی برادری کےردعمل سےمایوسی ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ عالمی میڈیا بھار ت پر دباوَ بڑھا سکتا ہے،بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا۔
وزیرا عظم پاکستان نے کہا کہ پچاس دن سے کشمیر سے متعلق خبروں کا مکمل بلیک آﺅٹ ہے ، وادی سے کوئی خیر خبر نہیں آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نیویارک اس لئے آیا ہوں کہ بتا سکوں کے کشمیر میں کیا ہورہا ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیر سے متعلق گیارہ قراردادیں پاس کررکھی ہیں ، ان میں مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کوتسلیم کیا گیا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ میں اقوام متحدہ میں کشمیر کا کیس لیکر آیا ہوں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرناچاہتاہے جو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرکاذکرکرنےپرترک صدرکاشکرگزارہوں،جب تک فلسطینیوں کوحق نہیں ملتامشرق وسطیٰ میں مسائل برقراررہیں گے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سویت یونین کے خلاف لڑنے والوں کو مجاہدین کہا،انہی مجاہدین کو امریکی اوریورپی ملکوں نے فنڈنگ کی ،یہی مجاہدین امریکہ کے خلاف لڑے تو دہشت گرد ٹھہرے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور