اسلام آباد: بجلی صارفین کے لئے بری خبریہ ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان ہے۔
بجلی کے نرخوں میں اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔
نیپرا کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیاہے کہ ماہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست کی ہے ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور