نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب نے 500 ارب روپے ڈالے ہیں، ان سے کہاہے 15 فیصد دے دیں باقی خود رکھ لیں،خورشیدشاہ

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو عارضی طور پر سہولیات دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل (لاکپ) تیار کرلیا گیاہے۔

سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید نے کہاہے کہ نیب نے مجھ پر 500 ارب روپے ڈالے ہیں ان سے کہاہے کہ صرف 15 فیصد مجھے دے دیں باقی خود رکھ لیں۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ  کچھ طبیعت بہتر ہے، ابھی نیب کی حراست میں ہوں کچھ بولنا نہیں چاہتا۔عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کروں گا۔

ایک صحافی نے سوال کیا ’’شاہ جی آپ کے ساتھ نیب کا رویہ کیسا ہے؟

اس پر انہوں نے جواب دیا جیسا بھی رویہ ہے آپ خود دیکھ لیں۔

ادھرخورشید شاہ کی نیب سکھر میں زیر حراست رکھنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو عارضی طور پر سہولیات دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل (لاکپ) تیار کرلیا گیاہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو جس سیل میں رکھاجائے گااس میں اٹیچ باتھ بھی بنایا گیاہے۔ خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق انکی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے نیب آفس میں موجود رکھا جائے گا، اورخصوصی ایمبولینس نیب آفس میں موجود رہے گی۔یہی نہیں بلکہ انکی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو آن کال بھی رکھا گیاہے۔

خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے نیب سکھر کے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے نیب سکھر کے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے،تاہم دوران تفتیش نیب افسران اسلام آباد کے سینئر افسران سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

About The Author