مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 946 ہو گئی

برطانوی ایئرلائن نے ہیتھرو، اٹلی، فرانس، برمنگھم، جرمنی، اور سوئٹزرلینڈ کے لیے پروازیں منسوخ کردیں۔

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید31 جانیں نگل گیا۔  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 946 ہو گئیہے،،

80ہزار 302 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مشتبہ مریضوں کی تعداد 715 ہو گئی۔

چینی حکام کے مطابق ابتک کرونا وائرس سے متاثرہ 47 ہزار 260 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

ادھرکرونا وائرس کے باعث امریکہ اور یورپ میں سول ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید جھٹکا لگا ہے ۔

برطانوی ایئرلائن نے ہیتھرو، اٹلی، فرانس، برمنگھم، جرمنی، اور سوئٹزرلینڈ کے لیے پروازیں منسوخ کردیں۔

یورپ کے لیے بھی سینکڑوں پروازیں ختم، برطانوی ایئر لائن نے امریکہ کے لیے پروازوں میں کمی کردی۔ ایئرٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

%d bloggers like this: