اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 91 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 75 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں  میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 91 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 25ہزار94 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 75 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721

پنجاب میں تین لاکھ 82 ہزار 332، اسلام آباد میں 96 ہزار 771

بلوچستان میں 31 ہزار 865، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 605 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا 4 ہزار 819، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان

میں 336 اور آزاد کشمیر میں 685 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: