مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھٹی تھل جیپ ریلی کی تیاریاں جاری ،190 کلومیٹر کا ٹریک تیار

ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا، ایم پی اے طاہر رندھاوا نے ٹریک اور میلہ کی جگہ کاوزٹ کیا

چھٹی تھل جیپ ریلی کی تیاریاں جاری

ڈپٹی کمشنر لیہ اور ایم پی اے چوبارہ نے ٹریک کا وزٹ کیا

اورانتظامات چیک کیے ؛جیپ ریلی 25 سے 28 نومبر تک تھل کے ریگزاروں میں ہو گی۔

چھٹی تھل جیپ ریلی 25 سے 28 نومبر کو لیہ اور مظفر گڑھ کے صحرا میں ہو گی؛

ریلی کے لیے 190 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا جارہا ہے ۔

اس حوالے سے تحصیل چوبارہ میں انتظامات کو چیک کرنے کے لئے

ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا، ایم پی اے طاہر رندھاوا نے ٹریک اور میلہ کی جگہ کاوزٹ کیا۔

انہوں نے تھل میلہ کے گراونڈ، سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔۔

اسسٹنٹ کمشنررز سمیت ضلع کونسل اور دیگر محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔

شیڈول کے مطابق 25نومبرکو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ڈرائیورز کامیڈیکل ہوگا۔26 کو کوالیفائی راؤنڈہو گا۔27 نومبرکو سٹاک کیٹگری کے مقابلے

جبکہ 28 نومبر کو فائنل ریس کا انعقاد ہو گا تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ میں تھل میلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا

جس میں مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کیے جائیں جبکہ موزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: