نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان میں تفتان سے آنے والے زائرین کیلئے اڑھائی ہزارسے زائد بستروں پرقرنطینہ قائم کردیا گیا

ورکرز ویلفیئرکمپلیکس میں قائم قرنطینہ کا دورہ کرتے ہوئے سیکرٹری صحت نے کہا کہ قرنطینہ میں ہرفرد کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کیا گیا ہے

ملتان: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنبیل اعوان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے ایک دو روزمیں ہزار سے 1200 افراد کا قافلہ ملتان میں قائم قرنطینہ میں پہنچے گا۔

قرنطینہ کے حوالے سے تمام ترمعاملات کمشنرملتان کے ذمہ ہوں گے۔

کوشش ہے بیماری مزید نہ پھیلے۔ مرض سے بچاو صرف احتیاط سے ممکن ہے۔ ڈیڑھ سو ممالک کورونا سے نمٹ رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے زائرین کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں انکی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے۔

اسپتالوں میں حفاظتی کٹس مہیا کی ہیں۔ اسپتال میں کام کرنے والے ہر فرد کو کٹ کی ضرورت نہیں ۔ اسپتالوں میں رش کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک سوال ک جواب دیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کورونا کے مریض کے حوالے سے اگر میڈیا کی غلط رہنمائی کی ہے تو اس پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی جائیگی۔

About The Author