مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہمند ڈیم پراجیکٹ ایریا میں دریائے سوات میں سیلابی صورت حال کا سامنا

انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے دریائے سوات کا پانی زیر تعمیر مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن ٹنلز میں داخل ہو گیا

زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ ایریا میں دریائے سوات میں غیر معمولی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ ترجمان واپڈا کے  مطابق

انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے دریائے سوات کا پانی زیر تعمیر مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن ٹنلز میں داخل ہو گیا۔

سیلابی صورت حال کے باعث مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

صورت حال کے پیش نظر پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

مہمند ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ مستعدی سے صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔

%d bloggers like this: