مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: بحریہ ٹاون میں نوجوان جزلان کے قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار

پہلے سے گرفتار دو ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں جبکہ ایک ملزم بچہ جیل میں ہے

کراچی بحریہ ٹاون میں نوجوان جزلان کے قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار۔ پہلے سے گرفتار دو ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں جبکہ ایک ملزم بچہ جیل میں ہے ۔

کراچی بحریہ ٹاون میں معمولی جھگڑے پر نوجوان جزلان کے قتل کا معاملہ۔ گڈا پ تفتیشی پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ

ملزم کوافغان کیمپ کےقریب سےگرفتارکیاگیا۔ کیس میں نامزد ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

پہلے سے گرفتار ملزم انشال اور فیض جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں ۔ ملزم حسنین کو کم عمر ہونے کی وجہ سے عدالت نے بچہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

ملیر کینٹ کارہائشی انشال مرکزی ملزم عرفان کا قریبی دوست ہے،، اور قتل کے وقت بھی موجود تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے سترہ سالہ جزلان جاں بحق اور اس کا دوست شاہ میر زخمی ہوگیا تھا ۔ واقعہ پچیس مئی کو بحریہ ٹاون میں پیش آیا تھا۔

%d bloggers like this: