مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: دنیا میں 18 کروڑ 91 لاکھ سے زائد افراد متاثر

جبکہ 40 لاکھ 74 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 91 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ  74 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 28 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 838 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 12 ہزار 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 37 ہزار 498 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

%d bloggers like this: