اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کا آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

عدالت نے کہا وزارت صنعت و پیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے

سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا

یہ حکم آج عدالت عظمی میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کورونا وبا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ نے دیا۔

عدالت نے کہا وزارت صنعت و پیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے، آکسیجن سلنڈرز کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے

عدالت نے قیمت مقرر کرنے کا حکم خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر جاری کیا
خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قیمت مقرر نہ ہونے پر سپلائرز من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں
سی ای او ڈریپ نے کہا آکسیجن سے متعلق امور وزارت صنعت دیکھتی ہے

ہمارا اس سے تعلق نہیں
عدالت نے کہا وزارت صنعت و پیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے، آکسیجن سلنڈرز

کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے

%d bloggers like this: