اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علی ظفر کی نعت ریلیز ہوتے ہی مقبول

علی ظفر ہر موقعے کی مناسبت سے اپنی کاوش مداحوں کے سامنے پیش کرتے ہیں

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے نعت پڑھ کے ایک مرتبہ پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ خوبصورت آواز کے مالک علی ظفر پچھلے کچھ عرصے سے ہر موقعے کی مناسب سے گیت پیش کرتے آرہے ہیں۔

علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعت ‘معراج ‘ ریلیز کردی ہے۔ نعتیہ کلام کی ویڈیو کو بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں 3 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ مداحوں نے اسے دیکھا اور سنا۔

سوشل میڈیا پر بھی اسے تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

معروف گلوکار نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ

امید ہے کہ اس کو سنتے ہی آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت ان کے ساتھ ہوا۔

%d bloggers like this: