اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح نہ ہو سکی

نیب کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب کے گواہ نادر عباس پر جرح نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے

جبکہ ملزم سعید احمد کی جگہ ان کے نمائندے عمیر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

شریک ملزم کے وکیل عدنان بٹ کی عدم دستیابی پر گواہ پر جرح نہ ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی

آئندہ سماعت پر وکیل صفائی نیب گواہ تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کریں گے۔

%d bloggers like this: