مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچ گئی

2020 میں بھی ترکی میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلی اپنے بچے کو اسپتال لے گئی تھی

سوشل میڈیا پر ترکی کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ترکی کے اسپتال پہنچ گئی ہے۔ اس ویڈیو نے دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والے لاکھوں لوگوں اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

بلی کو یہ محسوس ہوا کہ اس کا بچہ بیمار ہے جس کے بعد وہ اپنے بچے کی زندگی بچانے کے لیے اسے اسپتال لے گئی۔

پہلے انسانوں کے ڈاکٹر اور پھر جانوروں کے ڈاکٹر نے بلی کے بچے کا معائنہ کیا جن کے مطابق بلی کا بچہ اب صحتیاب ہوچکا ہے۔

اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بلی کے بچے کو ادوایات دی تھیں جس کے بعد اس نے آنکھیں کھولی تھیں۔ بعد میں ہم نے

اسے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ میں منتقل کردیا تھا اور یہ ہمارے لیے بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کوئی جانور ہمارے کلینک میں داخل ہوا ہو۔‘

%d bloggers like this: