مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبا قمر کا میوزک ویڈیو پر کیپشن کیا عظیم خان کے لیے پیغام ہے؟

صبا قمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چنگاریاں کا ٹیزر شیئر کیا جسے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ کے موقعے پر آج ان کی نئی میوزک ویڈیو ریلیز کی جائے گی۔

صبا قمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چنگاریاں کا ٹیزر شیئر کیا جسے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

صبا قمر کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کے علاوہ صبا قمر مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکی ہیں۔ عظیم خان کے ساتھ شادی کے ڈراپ سین کے بعد صبا قمر کی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں آج ان کی سالگرہ کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔ اس حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے گانے کی ویڈیو کا ٹیزر پوسٹ کیا ہے۔

چند سکینڈ پر محیط چنگاریاں کے ویڈیو کلپ میں صبا قمر ہنسنے مسکرانے کے بعد آنسو بہاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی ہمت و بہادری کا تقاضا کرتی ہے۔ صبا قمر نے مذید کہا کہ چنگاریاں ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ یہ پیغام شاید عظیم خان کے لیے ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں پاکستانی میوزک کمپوزر مصطفیٰ زاہد کو گانا تیار کرنے اور اداکار عماد عرفانی کو میوزک ویڈیو میں ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

%d bloggers like this: