اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی نے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا

تمام کلبز 24 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

لاہور۔

پی سی بی نے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا

 تمام کلبز 24 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

 فی کلب رجسٹریشن فیس5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی

 رقم نجی بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہے

 عمل کو شفاف بنانے کے لیے رقوم کی منتقلی صرف بینک ٹرانسفر کے ذریعے ہی کرنے کی اجازت ہوگی۔

 صرف کلبز کے صدور ہی رجسٹریشن کےلیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، پی سی بی

 درخواست کی تصدیق کے بعد، پی سی بی لنک پر ممبرشپ کی کٹیگری اور کھلاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

 کلبز کی رجسٹریشن کا یہ عمل پی سی بی کی مقررہ انسپیکشن کمیٹی کی جانب سے سکروٹنی کے بعد مکمل ہوگا۔

 جن کلبز نے فضل محمود کلب ٹورنامنٹ 18-2017 یا 19-2018 میں سے کسی بھی ایک میں شرکت کی ہوگی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر بھی پورا اترتے ہوں گے تو انہیں ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ پی سی بی

 کلب کی رکنیت کی تین مختلف اقسام ہیں۔ پی سی بی

 ایفیلیٹ رکن کو صرف پلیئنگ رائٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ اور فل ممبر کو کھیلنے کے ساتھ ساتھ ووٹ کا اختیار بھی ہوگا، پی سی بی

%d bloggers like this: