مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں نیو ائیر نائٹ پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائیاں

ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، شراب نوشی اور آتش بازی پر 112 مقدمات درج کروائے گئے

لاہور میں نیو ائیر نائٹ پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائیاں

ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، شراب نوشی اور آتش بازی پر 112 مقدمات درج کروائے گئے

لاہور میں سال نو کی پہلی رات میں ایک سو بارہ مقدمات میں مطلوب 126 ملزمان حوالات میں بند کیئے گئے،

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنے پر 36 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ 36 موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لے لیا گیا،

ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے پر 32 مقدمات درج کئے گئے،

جن میں 34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

سی سی پی او لاہور کے مطابق ملزمان سے 28 پسٹل، 02 جدید گن، 02 رائفل، گولیاں اور شیل برآمد ہوئیں ۔

فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 20 مقدمات میں 30 ملزمان کو دھر لیا گیا

جبکہ شراب نوشی پر 24 مقدمات درج کئے گئے،

شراب نوشی کرنے والے ملزمان سے 192 لیٹر شراب اور 200 کین برآمد ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کے مطابق

سال نو کی پہلی رات کوئی بھی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا

%d bloggers like this: