مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا

بھارت میں صحافیوں کے تحفظ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارت میں کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کی جانب سے بھارت میں صحافیوں کے تحفظ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

واقعہ 27 نومبر کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا

جب مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے بارے میں لکھنے کے جرم میں 3 افراد صحافی راکیش سنگھ کے گھر میں داخل ہوئے

اور ہینڈ سینیٹائزر چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔

راکیش سنگھ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا

جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے قتل کے الزامات پر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

%d bloggers like this: