مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر رہیں گے،بلاول بھٹو

سولہ اکتوبر کو اپوزیشن کےجلسے سے تحریک کا آغاز ہورہا ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر رہیں گے۔

سولہ اکتوبر کو اپوزیشن کےجلسے سے تحریک کا آغاز ہورہا ہے۔

امید ہے اس جدوجہد میں وکلا برادری ہمارا ساتھ دے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ خورشید شاہ آج تک اسیر ہیں۔ تاریخ میں ایسا نااہل وزیر اعظم نہیں گزرا۔

اپوزیشن کے ساتھ مل کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے پہلے جلسے سے تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔

قانون کی بالادستی کے لئے وکلا کی ملک گیر مہم کا آغاز بھی کراچی سے ہوا تھا۔

امید کرتے ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں بھی وکلا ہمارے ساتھ ہوں گے۔

بلاول بھٹو کی سٹی کورٹ آمد پر شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ کورونا ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے تقریر کے دوران وکلاء سے ماسک لگانے کی درخواست کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سٹی کورٹ میں لائر زکلب کا افتتاح کردیا۔

%d bloggers like this: