مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے سر کیر سٹارمر کو اپنا نیا سربراہ چن لیا

پارٹی لیڈر شپ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تو نئے لیڈر کے چناؤ کا عمل شروع ہوگیا۔

برطانیہ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے سر کیر سٹارمر کو اپنا نیا سربراہ چن لیا

انجیلا رینر ڈپٹی لیڈر منتخب ہوگئی۔بارہ دسمبر 2019 میں لیبر پارٹی کی بری شکست کے بعد جیرمی کوربن نے پارٹی کی سربراہی سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا

بارہ دسمبر 2019 میں برطانیہ کے جنرل الیکشن میں لیبر پارٹی کی بری شکست پر دلبرداشتہ جیرمی کوربن نے پارٹی لیڈر شپ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تو نئے لیڈر کے چناؤ کا عمل شروع ہوگیا۔

لیبر پارٹی کی سربراہی سمیت ڈپٹی لیڈر کے لئے مرحلہ وار ووٹنگ ہوئی۔کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی کے باعث پارٹی لیڈر اور ڈپٹی لیڈر شپ کے الیکشن نتائج کا اعلان پارٹی ویب سائٹ پر کیا گیا۔

سر کیر سٹارمر نے لیبر پارٹی کی سربراہی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔انجیلا رینر لیبر پارٹی کی نئی ڈپٹی لیڈر منتخب ہوگئیں۔

نو مبتخب لیبر پارٹی کے سربراہ نے پارٹی اور برطانوی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے والے جیرمی کوربن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جیرمی کوربن لیبر پارٹی کے ساڑھے چار سال سربراہ رہے۔جیرمی کوربن نے پارٹی کے لئے عام کارکن کی حیثیت سے کام معاونت اور کام جاری رکھیں گے۔

%d bloggers like this: