مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اینٹی کرپشن کوڈکی خلاف ورزی:عمر اکمل کو معطل کردیا گیا

اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کرکٹر عمر اکمل کو معطل کردیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے  پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ  4.7.1  کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر  مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔

%d bloggers like this: