مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل پر مشتمل ڈرافٹ فائنل ہوگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وان دیر دوسن کی جگہ انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے

لاہور۔ پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل پر مشتمل ڈرافٹ فائنل ہوگیا ہے۔ تقریب پی سی بی ہیڈ کواٹرز، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی

ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں شامل فرنچائزز نے ابتدائی ڈرافٹ میں پک کیے گئے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث متبادل کھلاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ایونٹ میں شرکت کے لیے پک کرلیا

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے 2،2 کرکٹرز کو سکواڈ میں شامل کیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 1،1متبادل کرکٹر کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز نے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک کیے گئے دونوں کھلاڑیوں کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا

پشاور زلمی کی ایک پک مکمل ایڈیشن اور دوسری جزوقتی طور پر اسکواڈ کا حصہ ہوگی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے مکمل ایڈیشن کے لیے ایک ایک متبادل کھلاڑی کو چنا

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ وقت تک کے لیے ایک ایک متبادل کرکٹر کا انتخاب کیا

جو کھلاڑی ابتدائی ڈرافٹ سے قبل ہی عدم دستیابی ظاہر کرچکے تھے ان فرنچائزز کو ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پہلے پکس دی گئیں، پی سی بی

کراچی کنگز نے لیام پلنکٹ کی جگہ نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگن اور انگلینڈ کے ڈین لارنس کی جگہ ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

لیام پلنکٹ انجری اور ڈین لارنس نیشنل ڈیوٹی کے باعث کراچی کنگز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی سی بی

پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریئس کی جگہ انگلینڈ کے لوئس گریگری کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا

ڈوائن پریٹوریئس بھی نیشنل ڈیوٹی کے باعث پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے باعث آلراؤنڈر کیرون پولارڈ 7 مارچ تک پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے

پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ کی جگہ کارلوس بریتھ ویٹ کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

نیشنل ڈیوٹی کے باعث ویسٹ انڈیز کے فابیئن ایلن بھی مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

فابیئن ایلن کی جگہ انگلینڈ کے وائن میڈسن مقررہ وقت تک ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز نجی وجوہات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے، پی سی بی

جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز مکمل ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وان دیر دوسن کی جگہ انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے

وان دیر دوسن نیشنل ڈیوٹی کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ پی سی بی

ڈیوڈ ملان نے گذشتہ 4 ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل ڈیوٹی کے باعث 7 مارچ تک عدم دستیاب کیمو پاؤل کی جگہ سدرن پنجاب کے لیگ اسپنرزاہد محمود کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کیا

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔

%d bloggers like this: