نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

خوشخبری یہ ھے کہ آخر کار پاکستان کے گورئمنٹ طبیہ کالج بہاولپور کے کوالیفائیڈ طبیب نے”کوویڈ 19″کا گھریلو علاج دریافت کرلیا ھے

جسے ڈبلیو ایچ او نے بھی پہلی بار منظور کرلیا ھے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ

ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ، دو چائے کا چمچ شہد ، تھوڑا سا ادرک کا

جوس لگاتار 5 دن تک لیا جائے

تو کرونا کے اثر کو ٪ 100 تک ختم کیا جاسکتا ھے۔

پوری دنیا اس علاج کو شروع کر رھی ھے

آخر کار 2021 کا ایک خوش کن تجربہ ھے جسے آپ اپنے تمام گروپوں کو سینڈ کریں


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو و چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق،ڈی پی او محمد ظفر بزدار، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اللہ داد چیمہ، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل

ضلع بہاولنگر میاں عمر زمان لالیکا ، نمائندہ صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر سہیل خان انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت80 ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جائے گا

جن کا تخمینہ 24009ملین روپےہے۔ علاوہ ازیں ضلع بھر میں مختلف محکموں کی49ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔

ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وژن کے مطابق کام کیا جائے تاکہ

لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ انہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران سے کہا کہ

فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔


 بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ضلعی پولیس کی گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،

عظمیٰ عرف نجمہ بی بی سمیت15 منشیات فروش گرفتار،

ملزمان کے قبضہ سے 6کلو سے زائد چرس 100گرام ہیروئن اور 644 لیٹر شرا ب معہ آلات کشید چالو بھٹیا ں برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد ظفر بزدار کی

ہدایت پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے

خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15منشیات فروش عظمیٰ عرف نجمہ بی بی، محمد شہباز،محمد رضوان،محمد اکرم،سیف الرحمان،علی رضا، محمد محمود،

عامر سجاد،محمد ارشد،شہباز حبیب، محمد وسیم،ارشد،الطاف،سفیان اور محمد عابد عرف عابی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے چرس6کلو سے زائد ہیروئن 100 گرام اورشراب معہ لہن644 لیٹروآلات کشید تین عدد چالو بھٹیاں برآمدکر لی گئیں۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدارکا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔


: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈی جی انٹی کرپشن کے حکم اور ڈائریکٹربہاولپور ریجن بہاولپور کی ہدایت پر

عرفان اکبرخان سرکل آفیسرانٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر نے ضلع بھر میں

رشوت خور سرکاری اہلکاران کیخلاف شکنجہ کس دیا،

بہاولنگر محکمہ انہار کے رشوت خور پٹواری نیاز احمد چوہان کوموضع کھائی بودلہ

کے رہائشی مظہر احمدقوم بولہ سے رشوت کی مدمیں 10ہزارروپے لیتے رنگے

ہاتھوں گرفتارکرلیا،تفصیلات کیمطابق مظہراحمدولد فضل احمد بودلہ نے تحریری درخواست میں مئوقف اختیارکیاہے کہ

میں موضع کھائی بودلہ کارہائشی اور پتی دارہوں میراذاتی ملکیتی زرعی رقبہ ہے،میرے رقبہ کوموگہ نمبری5135412 سیراب کرتاہے،

ایک ماہ قبل میرے حلقہ کانہری پٹواری نیازاحمد میرے پاس آیا کہنے لگاکہ آپکےخلاف پانی چوری کی بہت تاریں ہیں

اور موگہ توڑنے کاالزام بھی ہے،آپ جلدی سے معامل ختم کروالو ورنہ بھاری جرمانہ کیساتھ تھانہ بھی جاناپڑیگا،

تومیں نے منت سماجت کی کہ میں شریف آدمی ہوں کبھی بھی میں نے موگہ نہیں توڑا اور نہ ناجائزپانی لگایا،

تو حلقہ پٹواری حاجی نیازاحمد بولا کہ ایس ڈی او صاحب بہت سخت ہیں آدمی ہی۔

انکو راضی کرناپڑیگا،آپ مجھے70ہزاردیدیں تو تمام کاروائی ختم کرادونگا،میں نے روبرو گواہان معین خان ولد محمدعلی ،

گلاب علی فلک شیردیدیئے،دو دن پہلے حاجی نیازاحمدپھر سے میرے پاس آیا کہ ابھی تک معاملہ ختم نہیں ہوا

ایس ڈی او علی حسن کہہ رہاہے کہ20ہزارو اور دیں تو تاریں ختم ہونگی،

اج میں حاجی نیازاحمد پٹواری سے رابطہ کیابیانی ہوا کہ مجھے20
ہزاردیدو منت سماجت کیبعد 10ہزار طے ہوا،جو میں نہ دینا چاہتا ہوں، بلکہ ریڈ کرواناچاہتا ھوں،۔۔۔۔


بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

گرین اینڈ کلین پاکستان کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے ، درخت صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر

میں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ سے قبل شجر کاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شفیق احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ سوموار کو بہاولنگر میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ڈھائی کلومیٹر جال والا روڑ

بہاولنگر میں پودے لگانے کی سرگرمی منعقد کی جائے گی اس سرگرمی میں ہر شخص بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران اے ڈی سی آر عابد بھٹی

اسٹنٹ کمشنر عثمان بخاری،اسلامیہ یونیورسٹی کے ظفر کھچی،شاہدہ حفیظ، ڈی ایس اپی

لیگل ارشد چیمہ، میاں فضل فرید لالیکا، میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

About The Author