نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی

جنوبی صوبہ سندھ میں گزشتہ روز تک کورونا کے 12,610 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 13 ہزار 225 تھی۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,452 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ  33 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

جنوبی صوبہ سندھ میں گزشتہ روز تک کورونا کے 12,610 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 13 ہزار 225 تھی۔

سرکاری طور پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تک خیبرپختونخوا میں5,021، بلوچستان میں 2,158، اسلام آباد میں 759، آزاد کشمیر میں 88 اورگلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 267 اموات ہوئی تھیں جب کہ سندھ میں 218، پنجاب میں 214، بلوچستان میں 27، اسلام آباد میں 06 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 51  ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 30 ہزار 750  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی۔ اب تک ملک میں 770 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

About The Author