لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سےنکالنے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ وفاق اس معاملے پر ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آپکو وفاقی حکومت کو درخواست دینی چاہیے تاکہ وہ اسکا فیصلہ کریں ۔
امجد پرویز نے کہا حکومت تو کہتی ہے طوطے کی جان ہمارے پاس ہے ۔سرکار ماں ہوتی ہے سب کے مسائل حل ہونے چاہیے ۔
عدالت نے کہا ہم چاہتے ہیں ادارے اپنے اپنے کام کریں۔
امجد پرویز نے کہا کہ نواز شریف کو طبیعت ٹھیک نہیں ہے مریم نواز کو انکے پاس جانا ہے ۔ مریم نواز حکومت کو کیسے درخواست دیں حکومت تو انکے خلاف اقدامات کرنے کے لیے تیار بیٹھی ہے
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم اس درخواست کو پینڈنگ رکھ کر حکومت پر پریشر نہیں رکھنا چاہتے ۔
مریم کے وکیل نے کہا کہ عدالت اس درخواست کو پینڈنگ رکھ لے اور حکومت کو مریم نواز کی ریویو کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔عدالت 15 دن کا حکومت کو ٹائم دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی ریویو کمیٹی کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ریویو کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی فریق بنایا گیا ۔
ن لیگ کی نائب صدر نے موقف اپنایا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا اور20 اگست 2018 کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی اور اس کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔
انہوں نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد والد کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئی۔ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس کبھی بھی عوامی عہدہ نہیں رہا اور نہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز میں ملوث ہوئیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے موقف اپنایا کہ وہ والد کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور والد کو ان کی سخت ضرورت ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ای سی ایل سے متعلق میمورنڈم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مریم نواز نے اپیل کی ہے ان کا پاسپورٹ واپس کرایا جائے اور ایک بار ملک سے 6 ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ