اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ثاقب نثار کے بیٹے کو آڈیو لیک پر طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

ثاقب نثار کے بیٹے کو آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
پرائیویٹ اشخاص کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز اور آڈیو لیکس پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
اسلام آبادہائیکورٹ کی وفاق، وزارت داخلہ، دفاع اور پی ٹی اے کو پٹیشن میں فریق بنانے کی ہدایت
سیکریٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری، پٹیشن پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت
اعتزاز احسن، مخدوم علی خان، میاں رضا ربانی اور محسن شاہنواز رانجھا عدالتی معاونین مقرر
کیا آئین اور قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اور خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت
اگر فون ریکارڈنگ کی اجازت ہے تو کون سی اتھارٹی یا ایجنسی کس میکنزم کی تحت ریکارڈنگ کر سکتی ہے؟ عدالت
آڈیو ریکارڈنگ کو خفیہ رکھنے اور اس کا غلط استعمال روکنے کے حوالے سے کیا سیف گارڈز ہیں؟ عدالت
اگر اجازت نہیں تو شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کون سی اتھارٹی ذمہ دار ہے؟ عدالت
غیر قانونی طور پر ریکارڈ کی گئی کالز کو ریلیز کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی؟ عدالت
بتائیں کہ پارلیمنٹ کسی پرائیویٹ شخص کے معاملے پر انکوائری کر سکتی ہے؟ عدالت کا سوال
کیا رولز اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ اسپیکر پرائیویٹ اشخاص کی گفتگو لیک ہونے پر کمیٹی بنائیں؟ عدالت
پارلیمنٹ کے احترام میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا جا رہا، عدالت
نجم ثاقب کو خصوصی کمیٹی کی جانب سے 25 مئی کی طلبی کا نوٹس آئندہ سماعت تک معطل رہے گا، عدالت

%d bloggers like this: