مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بغیر کسی تفریق کے پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور جیالوں کو مبارکباد دی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرتی ہے اور عوام کا ہم پر بھرپور اعتماد ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ

شہر کراچی میں بغیر کسی تفریق کے پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے

کراچی کی سڑکیں، انڈر پاسز، فلائی اوورز، اسپتالیں اور نکاسی کے نظام کو پیپلز پارٹی نے ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا

مردم شماری پر پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی مفاد میں واضح موقف رکھا۔

پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کے حقوق کی جنگ کھلے دل سے لڑی ہے

کراچی میں امن امان کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی نے بھرپور اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے شہر امن کا گہوارا ہے۔

شہر کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اعتماد کیا اور مزید خدمت کرنے کا اختیار دیا،۔

صوبے کے دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال میں پیپلز پارٹی قیادت اور حکومت عوام کے ساتھ رہی۔

پیپلز پارٹی نے کسانوں کی بحالی کیلئے ربیع کی فصل کیلئے بیج کی مد میں مالی معاونت کر کے ان کا ہاتھ بٹایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی گھروں کی تعمیر کا وعدہ بھی بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔

سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالوں کو صوبہ ہے۔

کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا جو اس شہر کی بھرپور خدمت کرے گا۔

حیدر آباد،سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانو کے میئر بھی پیپلز پارٹی کے جیالے ہونگے۔

سندھ کے تمام ضلع کائونسل کےچیئرمین بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالے ہونگے۔

%d bloggers like this: