اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کے ساتھ پانچ ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

ٹام لیتھم کی قیادت میں ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل

نیوزی لینڈ کرکٹ نےپاکستان کے ساتھ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ ٹام لیتھم کی قیادت میں ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل ۔

ثقلین مشتاق اسٹنٹ کوچ کے طور پر کھیلاڑیوں کو پاکستان کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد دیں گے

پاکستان میں کرکٹ کی بہار آنے کوہے ، کیوی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ۔

پاکستان کے ساتھ 5ون ڈے سیریز کےلیے کیویز کی قیادت وکٹ کیپر اور بلے باز ٹام لیتھم کپتان کریں گے، انکی ٹیم
نوجوان کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی کو بھی شامل کیا گیا ہے

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری اور ایڈم ملنے بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں ۔۔ جبکہ
ڈیرل مچل

 ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔
ہنری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ بھی پاکستان آئیں گے

کیویز بلے بازو ں اور باولز کو پاکستان کی کنڈیشنز میں مدد دینے کے للیے نیوزی لینڈ کرکٹ نے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا۔

حال ہی میں شاداب خان کے سسر بننے والے ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

%d bloggers like this: