مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ واپڈا کو شہر میں درخت کاٹنے سے روک دیا

اسموگ تدارک کیس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ نگران وزیراعلی کا کام الیکشن کیلئے معاونت کرنا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ واپڈا کو شہر میں درخت کاٹنے سے روک دیا، اسموگ تدارک کیس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ نگران وزیراعلی کا کام الیکشن کیلئے معاونت کرنا ہے،

پراجیکٹس کا افتتاح کرنا نہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو کلمہ چوک انڈرپاس کا اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی۔۔۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ سے تدارک بارے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی

جبکہ فصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کے بجٹ کو روکنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

، دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واپڈا اہلکار لائنوں کو سیدھا کرتے وقت درخت کاٹ رہے ہیں، جسٹس شاہد کریم نے محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ

درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا، اسموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ کلمہ چوک انڈر پاس کا نگران وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا

جو نگران وزیر اعلیٰ کا اختیار نہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی

، ابھی تو کلمہ چوک انڈر پاس زیر تعمیر ہے، عدالت نے باور کرایا کہ پی ایس ایل کے میچز، انڈر پاسز اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کی وجہ سے

شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے کیا ایل ڈی اے ٹریفک جام میں چاہتی ہے کہ شہری گاڑیوں میں مر جائیں۔۔۔

%d bloggers like this: