مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیاگیا

کارروائی سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں

کراچی وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیاگیا , کورنگی ابراہیم حیدری اور

نیپا پل پرفائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے رینجرز اور پولیس کی مشترکہ

کارروائی سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں

ایس ایچ او جو ہر آباد اے ڈی چوہدری کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول آفیسر سے ملزمان کی لوٹمار کا واقعہ

جوہرآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا ۔ واقع گزشتہ روز رات چار بجے پیش آیا ہے، متاثرین کی جانب سے وقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرائی گئی ہے

اطراف کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اطراف کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں

، متاثرین سے رابطے میں ہیں،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

واقعہ کا مقدمہ درج کروایاگیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بلال کالونی میں پولیس نے بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار

کرلیا گیا ملزمان کو سی سی ٹی وی کی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا ہے، ملزمان کراچی

سمیت اندرون سندھ، حب بلوچستان، پنجاب کے پوش علاقوں میں میں درجنوں وارداتوں میں

پولیس کو مطلوب تھے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی

حالت میں گرفتار کرلیے گئے ہیں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی پولیس کی جوابی

فائرنگ سے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ رینجرز اور پولیس کی لانڈھی

الیاس گوٹھ میں کارروائی ۔ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان گرفتار کئے

گئے ہیں ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،اغوابرائے تاوان

اورڈکیتی میں ملوث ہیں، کورنگی ابراہیم حیدری میں فائرنگ سےدوافرادکےزخمی ہوئے

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی۔ واقعہ زاتی دشمنی کامعلوم

ہوتاہے۔

%d bloggers like this: