مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ ریشم نے لاہور میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

جوہر ٹاؤن میں سڑکوں سے خود کوڑا کرکٹ اٹھایا اور ارض پاک کو صاف رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

اداکارہ ریشم نے لاہور میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ، جوہر ٹاؤن میں سڑکوں سے خود کوڑا کرکٹ اٹھایا اور ارض پاک کو صاف رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

اداکارہ نے دریا میں شاپر پھینکنے کے واقعہ کو غیر دانستہ قرار دیا۔

چند روز قبل اداکارہ ریشم کی دریا میں شاپنگ بیگ پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ،،،سماجی حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد ریشم نے اپنے اقدام پر معافی مانگی

معاملہ کو غیر دانستہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے صفائی مہم لانچ کر دی
اداکارہ ریشم
دریا میں شاپر گرانا غلطی تھی، کوڑے کی صفائی بارے آگاہی کا کام شروع کیا ہے۔
ریشم کوڑا اٹھاتے ہوئے

اداکارہ نے باغات کے شہر لاہور کو صاف رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،،،بولی کہ ہر شہری کا اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چائیے

ارض پاک کو صاف رکھنا ہماری زمہ داری ہے ، مہم کی صورت میں اس کام کو جاری رکھوں گی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کے روز وہ چارسدہ میں سیکڑوں سیلاب زدگان میں خوراک اور اشیا ضروریہ تقسیم کرکےواپس لوٹ رہی تھیں،،اگلے ہفتے دوبارہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لئے جانا ہے

%d bloggers like this: