اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایم کیوایم کےساتھ صوبائی سطح پر معاہدہ کا معاملہ،کمیٹی تشکیل

وزرا کمیٹی ایم کیوایم کےساتھ معاہدےکےنکات کےمطابق قانون سازی کا مسودہ تیار کرےگی

ایم کیوایم کےساتھ صوبائی سطح پر معاہدہ کا معاملہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی

پیپلزپارٹی کی جانب سے کمیٹی میں ناصرشاہ امتیازشیخ ، سعید غنی اور مرتضی وہاب شامل ہوں گے ۔

جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن، کنور نوید جمیل اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزرا کمیٹی ایم کیوایم کےساتھ معاہدےکےنکات کےمطابق قانون سازی کا مسودہ تیار کرےگی

%d bloggers like this: