اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں چوہدری ؛ شجاعت حسین

تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے میری مکمل حمایت حاصل ہے

صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین ۔۔۔

چوہدری شجاعت نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا ۔۔

تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے میری مکمل حمایت حاصل ہے

ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں

جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

اب تک پارٹی یا گھر میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں۔

وضاحت پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود میں کہنا چاہوں گا کے مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔

نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔

پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے خاص کر پڑھے لکھے لوگ اس بات کوپسند نہیں کرتے۔

غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا نہایت نا مناسب بات ہے۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں ایسی بے بنیادخبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ہمارا خاندان پچھلے 50سالوں سے پنجاب ہی میں نہیں بلکے پاکستان کے تمام اضلع میں پھیلا ہوا ہے۔

میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہنا چاہوں گا کہ ہمارا خاندان توبہت بڑا ہے لیکن فیصلے میری رضامندی کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔

اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہپتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی

کسی ایشو پر رائے کو فیصلہ سمجھ کر پراپیگنڈہ نہیں کرنا چاہیے۔

%d bloggers like this: