مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن جماعتوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ھے،وزیراعلی پنجاب

حکومت پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لاہور میں ملاقات ہوئی

جس میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورپرنسپل سیکرٹری و زیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی

عثمان بزدار نے کہا کہ فرض کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں

حکومت پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ

پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، پاکستان کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا

اتحاد و اتفاق سے ہی وطن عزیز کو آگے لے کر جایا جاسکتا ہے، تدبر اور فہم و فراست سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ

اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، نازک مرحلے میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی مذمت کرتے ہیں

اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے نامناسب طرز عمل اختیار کیا۔

%d bloggers like this: