اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور، قائداعظم ٹرافی سیزن دو ہزار اکیس بائیس کا پہلا پنک بال میچ شروع

پہلے روز سنٹرل پنجاب نے عابد علی کی سنچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑتیس رنز بنالیے

لاہور میں قائداعظم ٹرافی سیزن دو ہزار اکیس بائیس کا پہلا پنک بال میچ شروع ہوگیا

پہلے روز سنٹرل پنجاب نے عابد علی کی سنچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑتیس رنز بنالیے

قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سنٹرل پنجاب نے ہوم ٹیم ہونے کے باعث سندھ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

احمد شہزاد اور عابد علی نے پہلی وکٹ پر ایک سو اڑتیس رنز کی شراکت داری قائم کی

احمد شہزاد آٹھتر رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے

اظہر علی صرف ایک رنز بنا سکے،،، ایک سو اکتالیس رنز پر دو وکٹوں کے نقصان کے بعد عابد علی اور محمد سعد نے ستانوے رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بنالی

دن کے اختتام پر عابد علی ایک سو تیرہ اور محمد سعد چوالیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہوئے ہیں

،،، سندھ کی جانب سے محمد اصغر اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

%d bloggers like this: